روس میں دہشت گرد حملے پر ترک اعلی حکام کے تعزیتی پیغامات

ماسکو میں ہونے والے حملے میں بھاری جانی نقصان  اور لوگوں کے  زخمی ہونے کی اطلاع پر ہمیں گہرا افسوس ہوا ہے

2119168
روس میں دہشت گرد حملے پر ترک اعلی حکام کے تعزیتی پیغامات

ترکیہ  نے روسی دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو میں ہونے والے حملے میں بھاری جانی نقصان  اور لوگوں کے  زخمی ہونے کی اطلاع پر ہمیں گہرا افسوس ہوا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "ہم معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم روسی عوام اور روسی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔"

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش نے بھی روسی کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

قرتولمش نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ"میں ماسکو میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور روسی حکومت اور روسی عوام کے سامنے  اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔"

نائب صدر جودت یلماز نے بھی دہشت گردحملے کی مذمت کی۔

یلماز نے اپنے اپنے بیان میں کہا:"اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ دنیا میں کہیں بھی ہوتا ہے یا کوئی بھی اس کا ارتکاب کرتا ہے، دہشت گردی سے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز جرم ہے۔ میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ اور روسی عوام کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ "

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بھی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے فون پر بات کی اور ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

فیدان نے لاوروف کو بتایا کہ ترکیہ ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور صدر رجب طیب ایردوان اور ترک عوام کی طرف سے روسی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹیکے نائب چیئرمین اور پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے بھی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم روسی عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

ماسکو میں ترکی کے سفیر تانجو بلگچ نے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں اپنی پوسٹ میں کہا:

"ہم ماسکو میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور روسی عوام اور روسی حکومت کو  تعزیت پیش کرتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں