ترکیہ خطے میں استحکام کو یقینی بنانے گا: وزیر خارجہ حقان  فیدان

حقان  فیدان نے ان خیالات کا اظہار ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں  خارجہ پالیسی کے ایجنڈے کا جائزہ پیش کرتے ہوئَ  اور سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا

2117130
ترکیہ خطے میں استحکام کو یقینی بنانے  گا: وزیر خارجہ حقان  فیدان

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے کہا ہے کہ  ترکیہ خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے خارجہ پالیسی کے تمام آلات کو مربوط انداز میں استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

حقان  فیدان نے ان خیالات کا اظہار ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں  خارجہ پالیسی کے ایجنڈے کا جائزہ پیش کرتے ہوئَ  اور سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سلیمانیہ میں ہمارے دوست اپنی غلطیوں کا ازالہ کریں ۔

انہوں  نے کہا کہ  ترکیہ کے ساتھ اپنی دوستی کو آج بھی تاریخ کی طرح مضبوط کریں اور مشترکہ مستقبل کی طرف مل کر آگے بڑھیں۔

فیدان نے کہا کہ وہ اربیل، سلیمانیہ، بغداد، کرکوک اور موصل میں "ایک ساتھ" مستقبل کی تعمیر کریں گے، اور یہ کہ یہاں دہشت گرد تنظیموں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور کہا، ہمیں اب انہیں اپنے نظام سے باہر نکالنے کی ضرورت ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مزید اقدامات ایجنڈے میں شامل ہیں تو فیدان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ میرے دشمن کی حمایت کرتے ہیں، آپ مجھ سے کیا توقع رکھتے ہیں؟ ہم اس بارے میں کھلے ہیں، یہ میرا فرض ہے کہ اس دشمن کو آپ کا فائدہ اٹھانے سے روکوں۔   یہ آپ کے لیے جال  بچھایا جا رہا ہے ،  میں آپ   سب کے منہ کے سامنے یہ باتیں کررہا  ہوں ،  آپ  اس سے دستبردار ہو جائیں، کیونکہ یہ آپ کے فائدے کے لیے نہیں ہے، یہ کسی کے بھی فائدے کے لیے نہیں ہے۔سلیمانیہ کے لوگ ترکیہ کے دوست ہیں۔

وزیر فیدان نے کہا کہ سلیمانیہ میں پیٹریاٹک یونین آف کردستان (PUK) کی قیادت اور PKK (علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم) کے ساتھ اس کی تشکیل کرنے والی ٹیم کے تعلقات اور خلوص ہمارے لیے ایک مسئلہ ہونے سے بڑھ کر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

فیدان نے کہا، ترکیہ خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اختیار میں تمام خارجہ پالیسی کے آلات کو مربوط انداز میں استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں