ترکیہ جدید ڈرلنگ بحری جہاوں سے تیل کی دریافت کا سلسلہ جاری رکھَ ہوئے ہے: آلپ ارسلان بائیرکتار

وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق، بائراکتار نے استنبول میں ایک اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا کہ ترکیہ، جو اپنی توانائی کا تقریباً 70 فیصد درآمد کرتا ہے، اب اپنے جہازوں اور انجینئروں کے ساتھ تیل اور قدرتی گیس کی تلاش میں ہے

2116475
ترکیہ جدید ڈرلنگ بحری جہاوں سے  تیل کی دریافت کا سلسلہ جاری رکھَ ہوئے ہے: آلپ ارسلان بائیرکتار

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان بائیرکتار   نے کہا کہ ترکیہ دنیا کے سب سے جدید گہرے سمندر میں ڈرلنگ اور زلزلہ کش جہازوں کے بیڑے کے ساتھ سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق، بائراکتار نے استنبول میں ایک اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا کہ ترکیہ، جو اپنی توانائی کا تقریباً 70 فیصد درآمد کرتا ہے، اب اپنے جہازوں اور انجینئروں کے ساتھ تیل اور قدرتی گیس کی تلاش میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بیڑے میں فاتح، یاووز،قانونی  اور عبد الحمید  خان  بحری جہازوں کو شامل کیا ہے۔ آج ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جس کے پاس دنیا کے جدید ترین گہرے سمندر میں ڈرلنگ اور زلزلہ پیما بحری جہاز ہیں۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے۔ اس سال، ہم امید کے ساتھ 2024 کو ریسرچ کا سال قرار دیں گے۔" "مستقبل کی دریافتوں کے ساتھ، ہم توانائی اور قدرتی گیس پر ترکیہ کا غیر ملکی انحصار کم کر دیں گے۔

 قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ترکیہ کی صلاحیت کے بارے میں، بائراکتار نے کہا کہ  ترکیہ کے طور پر جو سورج، ہوا اور قابل تجدید وسائل کو استعمال کرتا ہے، اپنا تیل اور قدرتی گیس خود پیدا کرتا ہے اور جوہری توانائی کا استعمال کرتا ہے، ہم سب مل کر غیر ملکی انحصار کے اس مسئلے کو ختم کریں گے۔



متعللقہ خبریں