غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجانے یہ علاقہ ناقابل رہائش بن چکا ہے، ترک وزیر خارجہ

رفح سرحدی چوکی  پر انسانی امداد کی ناکہ بندی اسرائیل اور اس کے حامیوں کے مفادات کو پورا کرتی ہے

2116194
غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجانے یہ علاقہ ناقابل رہائش بن چکا ہے، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا  ہےکہ اینٹ سے اینٹ بجایا جانے والا غزہ بڑی حد تک ناقابل رہائش ہے۔

وزیر فیدان نے جو کہ ترکیہ-آذربائیجان-جارجیا سہ فریقی وزرائے خارجہ کے 9ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہیں    "فکسنگ دی فریکچرڈ ورلڈ" کے موضوع پر  منعقدہ گیارہویں عالمی باکو فورم کے شرکاء سے خطاب کیا اور  غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا بھی ذکر کیا۔

ماہِ اکتوبر میں اسلامی تعاون تنظیم  اپنے ہم منصبوں سے دوسروں کا انتظار کرنے کے بجائے خود اس مسئلے کو نمٹنے  کے تقاضے کو  بیان کرنے  کی وضاحت کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ  "وگرنہ اسرائیل اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے  اس سے بھی زیادہ وحشیانہ ظلم کر کے ہمیں اس  ظلم کو بھلا دے  گا۔ "

انہوں نے کہا کہ  او آئی سی اور عرب لیگ کے ہنگامی  سربراہی اجلاس کے ساتھ قائم ہونے والے رابطہ گروپ کی طاقت کی بدولت بین الاقوامی برادری کی بھاری اکثریت اب "فوری جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی امداد اور دو ریاستی حل" کے حق میں ہے۔ وسیع پیمانے کی  سفارتی کوششوں سے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم نہیں رکے اورآج تک غزہ میں "31 ہزار سے زیادہ  شہری شہید" ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے ہیں۔

وزیر فیدان نے کہا کہ "غزہ اب تباہ ہوچکا ہے اور کافی حد تک غیر آباد ہے۔"

انہوں نے اس بات پر بھی  زور دیا کہ رفح سرحدی چوکی  پر انسانی امداد کی ناکہ بندی اسرائیل اور اس کے حامیوں کے مفادات کو پورا کرتی ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو سکتا جب تک کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک مکمل فلسطینی ریاست کے ساتھ دو ریاستی حل پر عمل درآمد نہ کیا جائے، فیدان نے یاددہانی کرائی کہ ماضی میں اسرائیل کے دو ریاستی حل کے نقطہ نظر سے وابستہ  نہ ہونے سے  کسی حتمی حل تک پہنچنا ممکن نہیں بن سکا،  اس بنا پر ہم نے اب کی بار ضمانت میکانزم کی تجویز  ایجنڈے میں لائی ہے۔

 



متعللقہ خبریں