وزیر قومی دفاع یشار گیولر کا یوکسیک اووہ میں تیسری انفنٹری ڈویژن کمانڈ کا دورہ
وزارت کے بیان کے مطابق وزیر گیولر کل عراق کے دورے کے بعد وزیر خارجہ حقان فیدان اور نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) کے سربراہ ابراہیم قالن کے ہمراہ حقاری کا دورہ کیا
2115968

عراق کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ، وزیر قومی دفاع یشار گیولر نے حقاری جاتے ہوئے یوکسیک اووہ میں تیسری انفنٹری ڈویژن کمانڈ کا دورہ کیا ہے ۔
وزارت کے بیان کے مطابق وزیر گیولر کل عراق کے دورے کے بعد وزیر خارجہ حقان فیدان اور نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) کے سربراہ ابراہیم قالن کے ہمراہ حقاری کا دورہ کیا۔
وزیر قومی دفاع یشار گیولر نے یوکسیک اووہ میں نے تیسری انفنٹری ڈویژن کمانڈ کا جائزہ لیا ۔
گیولر نے یہاں کمانڈروں سے ملاقات کی اور عراق کے شمال میں جاری آپریشنز کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پھر وہاں پر موجود حکام کو ہدایات جاری کیں۔
متعللقہ خبریں

فلسطینی عوام پر دوسرا نکبہ مسلط کرنے کی کسی کے پاس طاقت نہیں ہے اور نہ ہی ہو گی، صدر ایردوان
ہم نےملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو 2022 میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھا دیا ہے