اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک وفد کا اسرائیل کے خلاف احتجاج

خاندانی اور سماجی خدمات کے وزیر ماہ نور  اوزدیمیر گیوکتاش نے اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی ہال میں ایک احتجاج کے ساتھ اسرائیل کی نسل کشی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے

2114052
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک وفد کا اسرائیل کے خلاف احتجاج

اسرائیل  کی جانب سے غزہ میں 31 ہزار سے زائد بے گناہوں کا قتل   عام پر ترکیہ  نے اس  نسل کشی پر  اپنے  شدید   رد عمل کا اظہار  کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

خاندانی اور سماجی خدمات کے وزیر ماہ نور  اوزدیمیر گیوکتاش نے اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی ہال میں ایک احتجاج کے ساتھ اسرائیل کی نسل کشی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نیو یارک، امریکہ میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں "خواتین کی حیثیت سے متعلق کمیشن" کے اجلاس میں جب اسرائیل کا ذکر کیا گیا تو  خاندانی اور سماجی خدمات کے وزیر ماہ نور  اوزدیمیر گیوکتاش کی قیات میں  ترک وفد نے  جنرل اسمبلی کے اس اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔

اسرائیلی وزیر برائے سماجی مساوات اور خواتین کی ترقی مے گولن کی تقریر ختم ہونے کے بعد خاندانی اور سماجی خدمات کے وزیر ماہ نور  اوزدیمیر گیوکتاش اور ترک وفد واپس  جنرل اسمبلی ہال چلے آئے۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، خاندانی اور سماجی خدمات کے وزیر ماہ نور  اوزدیمیر گیوکتاش نے غزہ کے لوگوں کے لیے ترکیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔

عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران، وزیر گیوکتاش نے بنیادی وجوہات، خاص طور پر غربت اور ادارہ جاتی کمزوری کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

"انہوں نے کہا کہ جب ہم مساوات کے مسئلے پر بات کرتے ہیں، تو ہم جاری بحران کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کے نتیجے میں عظیم انسانی مصائب کا باعث بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں