موسم گرما تک عراقی سرحد پر دہشت گردی کو مستقل طور پر ختم کردیا جائے گا: وزیر قومی دفاع   یشار گیولر

وزیر قومی دفاع   یشار گیولر  نےان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں کے سوالات کا  جواب دیتے ہوئے کیا

2113749
موسم گرما تک عراقی سرحد پر دہشت گردی کو مستقل طور پر ختم کردیا جائے گا: وزیر قومی دفاع   یشار گیولر

وزیر قومی دفاع   یشار گیولر  نے کہا کہ وہ اس موسم گرما میں عراقی سرحد پر دہشت گردی کو مستقل طور پر حل کر لیں گے۔

وزیر قومی دفاع   یشار گیولر  نےان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں کے سوالات کا  جواب دیتے ہوئے کیا۔

گیولر  نے کہا کہ وہ عراق اور شام کی سرحد پر 30-40 کلومیٹر گہرا سیکیورٹی کوریڈور بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر قومی دفاع   یشار گیولر  نے  کہا کہ  پنجہ  کلید  آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے تعلق رکھنے والے تمام قسم کے ہتھیاروں اور بقا کے سامان سے لیس غاروں کو ایک ایک کرکے تباہ  کیا جا رہا ہے۔

گیولر نے قندیل میں ممکنہ فوجی آپریشن  کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ قندیل کے کچھ حصوں میں دہشت گرد موجود ہیں۔ جگہوں کے ناموں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جہاں بھی دہشت گرد رپوش ہوں گے  ترک فوجی انہیں وہاں سے نکال باہر کریں گے۔ کے بارے میں کہا کہ  عراق میں قائم کیا جانے والا 'مشترکہ آپریشن سینٹر' دوبارہ ایجنڈے پر ہے۔



متعللقہ خبریں