ترکیہ کی دہشت گردوں کے خلاف پر عزم جنگ جاری

"ہم ایک ایک کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر رہے ہیں"

2111753
ترکیہ کی دہشت گردوں کے خلاف پر عزم جنگ جاری

وزیرِ داخلہ علی یرلی قایا نے بتایا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں کے  غاروں اور پناہ گاہوں میں چھپائے گئے  سازو سامان کو تباہ کرنے کے لیے بوزدوان-8 آپریشنز میں 9 صوبوں میں 59 غاریں اور  پناہ گاہیں تباہ کر دی گئی ہیں۔

وزیر یرلی قایا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ "ہم ایک ایک کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر رہے ہیں، اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔ ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے اور یہ تمام تر دہشت  گردوں کے خاتمے تک جدوجہد کرنا ہے۔"



متعللقہ خبریں