مغربی طاقتوں کی بے لگام حمایت نے نیتین یاہو کو نسل کشی کی چھوٹ دے رکھِی ہے:ایردوان

ایردوان نے  انقرہ کے دورے پر آئے ہوئے صدر محمود عباس کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ غاصبوں کی کارروائیاں ہیں انہیں آباد کار کہا جاتا ہے جنہوں نے فلسطینیوں کی زمینوں پر حملہ کیا اور چوری کی ہے

2111550
مغربی طاقتوں کی بے لگام حمایت نے نیتین یاہو کو نسل کشی کی چھوٹ دے رکھِی ہے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کی بے لگام حمایت کے بل پر نیتین یاہو نے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی برپا کر رکھی ہے۔

ایردوان نے  انقرہ کے دورے پر آئے ہوئے صدر محمود عباس کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ غاصبوں کی کارروائیاں ہیں انہیں آباد کار کہا جاتا ہے جنہوں نے فلسطینیوں کی زمینوں پر حملہ کیا اور چوری کی ہے ۔

 ترک صدر نے کہا کہ  سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوئے،بیس لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہوئے جبکہ 23 لاکھ کو بنیادی ضروریات زندگی کی دستیابی بھی مشکل ہو چکی ہے، اسرائیل نے  نہ صرف انہیں بھوکا پیاسا  رکھا  بلکہ ان پر بمباری بھی جاری رکھِی ہوئَی ہے جو کہ نسل کشی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزہد کہا کہ  تقریبا ایک ہزار زخمی فلسطینیوں کا علاج ترکیہ میں کیا جا رہا ہے، نیتین  یاہو کو اس قتل عام میں ملوث اس کے حلیفوں کو  ناحق بہائے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ 

فلسطینی مقصد کے لیے آواز بلند کرنے والے  ایردوان نے اس سال 10 یا 11 مارچ کو شروع ہونے والے ماہِ رمضان کے دوران  مسجد الاقصیٰ تک بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنیاد پرست اسرائیلی سیاست دانوں کی طرف سے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ سراسر لغو ہے اس طرح کے اقدام کے نتائج بلاشبہ سنگین ہوں گے۔

 دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ماہِ رمضان شروع ہونے والا ہے، سب جانتے ہیں کہ انتہا پسند آباد کار الاقصیٰ جاتے ہیں اور وہاں حملے کرتے ہیں۔

فلسطینی صدر نے پر زور حمایت پر ترکیہ اور اس کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں