دارالحکومت انقرہ میں اہم اجلاس کی میزبانی کرنے کی تیاری   میں مصروف

صدر رجب طیب ایردوان آج صدارتی محل میں فلسطینی صدر محمود عباس کی میزبانی کریں گے۔ اجلاس کا اہم ایجنڈا غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری  اسرائیل کے حملے ہوں گے

2111070
دارالحکومت انقرہ میں اہم اجلاس کی میزبانی کرنے کی تیاری   میں مصروف

دارالحکومت انقرہ ایک اہم اجلاس کی میزبانی کرنے کی تیاری   میں مصروف ۔

صدر رجب طیب ایردوان آج صدارتی محل میں فلسطینی صدر محمود عباس کی میزبانی کریں گے۔

اجلاس کا اہم ایجنڈا غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری  اسرائیل کے حملے ہوں گے ۔

محمود عباس کے ساتھ ایردوان کی ملاقات کے دوران جنگ بندی کی تازہ ترین صورتحال اور ترکی کی ضمانت کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں منصفانہ اور دیرپا امن کا واحد راستہ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام  اور اس کے   دارالحکومت مشرقی القدس  ہونے   اور  غزہ میں انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے بھی بات چیت کی جائے گی۔

ایردوان ایک بار پھر اپنے ہم منصب کو فلسطینی کاز کے لیے ترکیہ کی حمایت کا یقین دلائیں گے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں