ترکیہ سفارت کاری، صنعت، ٹیکنالوجی، زراعت اور سیاحت کے ساتھ دنیا میں نمایاں سطح پر ہے، صدر ایردوان

" ترکیہ نے گزشتہ سال 4.5 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے  ہماری قومی آمدنی 1.1 ٹریلین سے زیادہ ہےاور ہماری قومی آمدنی فی کس 13 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ "

2110077
ترکیہ سفارت کاری، صنعت، ٹیکنالوجی، زراعت اور سیاحت کے ساتھ دنیا میں نمایاں سطح پر ہے، صدر ایردوان

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جس طرح ہم نے اپنے ملک کو اس کی سیاست، سفارت کاری، صنعت، ٹیکنالوجی، زراعت اور سیاحت کے ساتھ دنیا میں بلند سطح تک لے گئے ہیں اسی طرح ترکیہ صدی کی مناسبت سے  اسے مزید بلندیوں تک لیجائیں گے۔

صدر ایردوان  جو جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں  نے انطالیہ میں اپنی پارٹی کی ریلی سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ انطالیہ، جو اپنی سیاحت، زراعت اور تجارت کے ساتھ نمایاں ہے، سفارت کاری کے عالمی ستاروں میں سے ایک بن گیا ہے، کل شروع ہونے والا تیسرا انطالیہ ڈپلومیسی  فورم اس عروج کی علامتوں  میں سے ایک ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ ہم انطالیہ کو ایک عالمی شہر کی خصوصیت دلانے کے  لیے اسے ہر شعبے میں تقویت دینے  کے وعدےکو پورا کریں گے۔

جناب صدر نے مزید کہا کہ "جس طرح ہم نے اپنے ملک کو اس کی سیاست، سفارت کاری، صنعت، ٹیکنالوجی، زراعت اور سیاحت کے ساتھ دنیا میں سب سے اوپر پہنچایا، اسی طرح ہم ترکیہ صدی کے ساتھ اسےبلندیوں تک لیجائیں گے۔" ترکیہ نے گزشتہ سال 4.5 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے  ہماری قومی آمدنی 1.1 ٹریلین سے زیادہ ہےاور ہماری قومی آمدنی فی کس 13 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ "ہم نے جو بلاتعطل ترقی کے ماحول کو قائم کیا ہے، اس کی بدولت ہم روزگار، پیداوار، برآمدات اور سیاحت میں ہر سال نئے ریکارڈ توڑ کر اپنے راستے پر رواں دواں رہیں گے۔"



متعللقہ خبریں