ترک معیشت کی 4٫5 فیصد ترقی ترکیہ کی بہت بڑی کامیابی ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان  جو جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نےان خیالات کا اظہار  اپنی پارٹی کی آئدن  ریلی میں عوام سے خطاب  کرتے پوئے کیا

2109286
ترک معیشت کی 4٫5 فیصد  ترقی ترکیہ کی بہت بڑی کامیابی ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کی معیشت نے 4.5 فیصد ترقی کر کے ایک بہت اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

صدر ایردوان  جو جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، نےان خیالات کا اظہار  اپنی پارٹی کی آئدن  ریلی میں عوام سے خطاب  کرتے پوئے کیا۔

صدر ایردوان نے اپنی تقریر میں 2023 کے نمو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترک معیشت نے زلزلے اور دیگر  منفی رحجانات کے باوجود گزشتہ سال (6 فروری کے  قہرامان ماراش زلزلے کے باوجد ) 4.5 فیصد اضافہ کر کے ایک بہت اہم کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ  اس طرح، ہماری معیشت نے مسلسل 14 سہ ماہیوں میں ترقی کی کامیابی حاصل کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  ترکیہ اپنی  اس شرح کے ساتھ یورپی یونین کے ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مجموعی گھریلو پیداوار 1 ٹریلین 119 بلین ڈالر کے ساتھ پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر کی حد سے تجاوز کر گئی۔

 

 



متعللقہ خبریں