ترک خفیہ ایجنسی کا آپریشن،وائی پی جی کی دہشتگرد امینہ سید ماری گئی

ترک خفیہ ایجنسی  نے  علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم وائی پی جی  کے نام نہاد لیڈروں میں شامل  شامی نژاد امینہ سید احمد عرف آزادی دیریک کو ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا ہے

2107975
ترک خفیہ ایجنسی کا آپریشن،وائی پی جی کی دہشتگرد امینہ سید ماری گئی

 ترک خفیہ ایجنسی  نے  علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم وائی پی جی  کے نام نہاد لیڈروں میں شامل  شامی نژاد امینہ سید احمد عرف آزادی دیریک کو ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا ہے ۔

 حفاظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ  امینہ سید نے سال 2011 میں  تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی جو کہ ترک حفاظتی قوتوں کے خلاف تخریب کاریوں کی منصوبہ ساز تھی ۔

 ترک خفیہ ایجنسی نے  قامشلی کے علاقے میں آپریشن کے دوران  اس کا پتہ لگاتے ہوئے ہلاک کر دیا ۔

 یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امینہ سید نے شاخ زیتوں آپریشن کے دوران ترک فوجیوں کے خلاف میزائل حملوں کی بھی منصوبہ سازی کی تھی اس کے علاوہ  ترک ضلع کلیس میں بھی میزائل حملوں کی ہدایات میں اس کا ہاتھ تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں