استنبول میں فلسطین کے ایجنڈے پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس

اجلاس میں غزہ میں 130 صحافیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے اسرائیلی حملوں اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے والی خبروں اور غلط معلومات پر مبنی سرگرمیوں پر تفصیل سے بات کی جائے گی

2106776
استنبول میں فلسطین کے ایجنڈے پر اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس

اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے اطلاعات کا غیر معمولی اجلاس "فلسطین" کے ایجنڈے کے ساتھ آج استنبول میں منعقد ہوگا۔

محکمہ اطلاعات کی  طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں 7 اکتوبر سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صحافیوں پر اسرائیل کے حملوں اور عالمی  رائے عامہ تک غلط معلومات پھیلانے والی سرگرمیوں پر غور  کیا جائے گا۔

او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے اطلاعات و مواصلات اور میڈیا کے ذمہ دار اداروں کے سربراہان کے شریک ہونے والے  اس اجلاس  کا افتتاح او آئی سی کے وزرائے اطلاعات کے موجودہ صدر کی بھی  خدمات انجام دینے والے صدارتی محکمہ  اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون  تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ کریں گے۔

اجلاس میں غزہ میں 130 صحافیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے اسرائیلی حملوں اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے والی خبروں اور غلط معلومات پر مبنی سرگرمیوں پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کی جانب سے قبول کیے جانے والے حتمی اعلامیے کو اجلاس کے اختتام پر رائے عامہ کے سامنے آشکار کیا جائیگا۔

زیر بحث اجلاس اسلامی تعاون تنظیم کی تاریخ میں شعبہ جاتی بنیادوں پر منعقد ہونے والا پہلا غیر معمولی اجلاس ہے۔

او آئی سی وزرائے اطلاعات کانفرنس کی صدارت 2022 میں سعودی عرب سے ترکیہ کے سپرد  کر دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں