غزہ میں انسانیت کے خلاف سنگین جرم سرزرد کیا جا رہا ہے: سپیکر نعمان قرتولموش

ترکیہ قومی اسمبلی کے سپیکر قرتولموش نے  ان خیالات  کا اظہار آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کی 14ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

2106035
غزہ میں انسانیت  کے خلاف سنگین جرم سرزرد کیا جا رہا ہے: سپیکر نعمان قرتولموش

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش نے کہا کہ غزہ انسانی تاریخ کے سب سے سخت امتحانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے سپیکر قرتولموش نے  ان خیالات  کا اظہار آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کی 14ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

نعمان قرتولموش نے غزہ میں اسرائیل کے جاری قتل عام پر ردعمل کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ

 فلسطین کا مسئلہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے شروع نہیں ہوا، بلکہ اسرائیل کے فلسطینی زمینوں پر قبضے سے شروع ہوا،  ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے، 1948 سے لے کر اور یہاں تک کہ 1967 کے بعد سے، ایک ایسا دور آیا ہے جس میں یہ مسئلہ اندر ہی اندر سے پکتا رہا  بڑھتا رہا ہے۔

قرتولموش نے کہا کہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جاری جرائم، جو کہ اسرائیلی حملے کی زد میں ہیں، انسانی تاریخ کے سب سے سخت امتحانات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے گینگ  جنہوں نے  غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا  ہے  نہ صرف غزہ کی پٹی کا محاصرہ کیا، بلکہ انہوں نے سویلین کا قتلِ بھی جاری رکھا ہوا ہے جو انسانیت  کے خلاف ایک بڑا  جرم  ہے ۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر  نے کہا کہ  مجھے امید ہے کہ تمام بین الاقوامی ادارے بالخصوص اے پی اے اس انسانی المیے پر خاموش نہیں رہیں گے۔



متعللقہ خبریں