غزہ میں فوری جنگ بندی پر غور،وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

جی 20 اجلاس کے سلسلے میں  وزیر خارجہ  خاقان فیدان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے  بات چیت کی جس میں  غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا

2105711
غزہ میں فوری جنگ بندی پر غور،وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

 وزیر خارجہ  خاقان فیدان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے  بات چیت کی جس میں  غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا ۔

  ترک وزیر خارجہ نے  جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے سلسلے میں  برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں  امریکی ہم منصب سے یہ ملاقات کی ۔

 اس ملاقات  کے دوران غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی  کیے لیے  ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا ۔

 اس کے علاوہ  بات چیت میں، روس۔یوکرین جنگ۔ نیٹو کی وسعت،آذربائیجان۔ آرمینیا امن صورتحال اور دیگر علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں