استنبول 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ قابلِ دید مقامات میں سر فہرست

ہر سال  کئی ملین  سیاحوں کی میزبانی  کرنے والے  شہر استنبول نے یورپی دارالحکومتوں کو  بھی  اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے

2105523
استنبول 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ قابلِ دید مقامات میں سر فہرست
istanbul.jpg
istanbul.jpg
istanbul.jpg
istanbul.jpg

استنبول 2023 میں دنیا کے سب سے زیادہ قابلِ دید مقامات میں سر فہرست تھا۔

ہر سال  کئی ملین  سیاحوں کی میزبانی  کرنے والے  شہر استنبول نے یورپی دارالحکومتوں کو  بھی  اپنے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

لندن میں قائم بین الاقوامی ریسرچ کمپنی یورو مانیٹر انٹرنیشنل کی تیار کردہ رپورٹ میں میگا سٹی استنبول 2023 میں 20 ملین 200 ہزار بین الاقوامی  سیاحوں  کی میزبانی کرکے پہلے نمبر پر ہے۔

پچھلے سال 2022 کے مقابلے میں 2023 میں  استنبول میں سیاحوں کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ  دیکھا گیا ہے۔

استنبول کا موسم، تاریخی مقامات، پکوان،  عظیم الشان  باسفورس، ترک عوام کی مہمان نوازی  اور عجائب گھروں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

برطانیہ  کا دارالحکومت لندن 18  ملین  800 ہزار  سیاحوں  کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ  دبئی، متحدہ عرب امارات 16 ملین 800 ہزار  سیاحوں کے ساتھ  تیسرے نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں