ترکیہ: دہشت گرد تنظیم PKK  کے 6 دہشت گرد ہلاک

جھڑپ میں 6 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں اور علاقے میں آپریشن جاری ہیں: ترکیہ وزارت دفاع

2103746
ترکیہ: دہشت گرد تنظیم PKK  کے 6 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمال میں پنجہ کلید آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیمPKK  کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ابتدائی معلومات کے مطابق 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق "علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں نے پنجہ کلید آپریشن کے علاقے میں گھُسنے کی کوشش کی جس پر جھڑپ شروع ہو گئی۔ جھڑپ میں ایک فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے ۔ زخمی فوجی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "جھڑپ میں 6 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں اور علاقے میں آپریشن جاری ہیں"۔



متعللقہ خبریں