ترکیہ: PKK/YPG کے 5 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے

شام اور عراق کے شمالی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 5 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں: ترکیہ وزارت دفاع

2100022
ترکیہ: PKK/YPG کے 5 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے

شام  کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 3 اور عراق کے شمال میں 2 دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے ہیں۔

ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ شام کے شمال میں فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں PKK/YPG کے 3 دہشتگردوں اور عراق کے شمال میں پنجہ کلید آپریشن کے علاقے میں PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد دونوں مقامات پر آپریشن کر کے دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں