ترکیہ۔لیبیا تعلقات دیرینہ تاریخ کے حامل برادرانہ تعلقات ہیں: فیدان

ہم نے خاص طور پر ترکیہ اور لیبیا سے متعلقہ موضوعات، علاقائی سلامتی اور استحکام کے معاملات پر بات چیت کی ہے: وزیر خارجہ خاقان فیدان

2099238
ترکیہ۔لیبیا تعلقات دیرینہ تاریخ کے حامل برادرانہ تعلقات ہیں: فیدان

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ "ترکیہ۔لیبیا تعلقات دیرینہ تاریخ کے حامل برادرانہ تعلقات ہیں"۔

فیدان لیبیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے، لیبیا کا دورہ کر کے بہت مسرت ہوئی ہے۔ ترکیہ اور لیبیا کے درمیان دیرینہ تاریخ کے حامل برادرانہ تعلقات پائے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم دبیبہ کے ساتھ ملاقات میں ہمیں متعدد موضوعات پر غور کا موقع مِلا ہے۔ ترکیہ، لیبیا کی سالمیت، استحکام اور خوشحالی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دبیبہ کے ساتھ ملاقات میں ہم نے خاص طور پر ترکیہ اور لیبیا سے متعلقہ موضوعات، علاقائی سلامتی اور استحکام کے معاملات پر بات چیت کی ہے۔ اس وسیلے سے ہمیں بحیثیت ترکیہ اور لیبیا، افریقہ کے جنوب میں جھڑپوں، مسائل اور خانہ جنگی جیسے، مسائل کے حل کے لئے ممکنہ امکانات پر اور ان امکانات کو عمل میں لانے کے پہلو پر غور کا موقع بھی ملا ہے۔ دہشت گردی، غیر قانونی نقل مکانی اور اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون کے موضوعات پر بھی بات کی گئی ہے"۔

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ لیبیا کے لئے  ٹرکش ایئر لائن کی  پروازیں کے دوبارہ آغاز کے موضوع پر بھی اتفاق کیا گیا  ہے۔ مذاکرات نہایت مثبت رہے ہیں اور  ہم نے سلامتی سے اقتصادیات تک اور تعلیم سے ویزہ معاملات تک متعدد موضوعات پربات چیت کی ہے۔



متعللقہ خبریں