صدر ایردوان کا قہرامان ماراش زلزلے سے متاثرہ افراد کو گھروں کی چابیاں پیش کرنے تقریب سے خطاب

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار قہرامان ماراش  میں زلزلہ ہاؤسنگ ڈرا اور چابیان پیش کرنے  کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

2098497
صدر ایردوان  کا قہرامان ماراش زلزلے سے متاثرہ افراد  کو گھروں کی  چابیاں پیش کرنے تقریب سے خطاب

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ 6 فروری 2023 کو پیش آنے والی صدی کی تباہی پر صدی کی یکجہتی کے ساتھ قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار قہرامان ماراش  میں زلزلہ ہاؤسنگ ڈرا اور چابیان پیش کرنے  کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ 6 فروری کو قہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلے کو انسانی تاریخ کی سب سے زیادہ چونکا دینے والی آفات کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کو ایک قوم بنانے والی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ خوشیاں بانٹنے کے ساتھ ساتھ مشکلات میں متحد ہو کر اور درد کو بانٹ کر قابل برداشت بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہماری قوم نے 6 فروری کے زلزلے کے دوران اس امتحان کو کامیابی سے پاس کیا۔ ہم نے صدی کی یکجہتی کے ساتھ صدی کی تباہی پر قابو پالیا۔ "بہت کم ممالک اور معاشرے ایسے ہیں جو اس طرح کی تباہی کے مقابلے میں اتنے مضبوط کھڑے ہو سکتے ہیں جو تقریباً 14 ملین افراد کو متاثر کرتی ہے اور 11 شہروں کے 124 اضلاع کے 7 ہزار محلوں اور دیہاتوں میں بھاری تباہی پھیلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا کے سب سے ترقی یافتہ ممالک بھی برسوں سے اسی طرح کی آفات کے سامنے بے بس ہیں، ۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کی پہلی برسی پر سے پہلے نہ صرف  ملبہ ہٹایا  بلکہ ، شہروں کی تعمیر نو میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اور لوگ دوبارہ زندگی کو تھامے ہوئے ہیں۔

ایردوان نے کہا کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں جن گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ان کی قرعہ اندازی اور انہیں چابیاں  دینے کی  ترسیل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف سال کے آخر تک 200 ہزار رہائش گاہیں اور گاؤں کے مکانات ان کے حقیقی مالکان تک پہنچانا ہے۔ پھر ہم تیزی سے اس تعداد کو 390 ہزار تک بڑھا دیں گے۔



متعللقہ خبریں