صدر رجب طیب ایردوان کی نائیجر کے وزیر اعظم ا علی ماہمنے لامین زین سے ملاقات

صدر  ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا سرکاری دورہ  کرنے والے  لامین زین کا صدارتی کمپلیکس میں صدر ایردوان نے خیر مقدم کیا

2096430
صدر رجب طیب ایردوان  کی نائیجر کے وزیر اعظم ا علی ماہمنے لامین زین  سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے نائیجر کے وزیر اعظم اور وزیر اقتصادیات و خزانہ علی ماہمنے لامین زین  کو شرفِ ملاقات بخشا ہے۔

 صدر  ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا سرکاری دورہ  کرنے والے  لامین زین کا صدارتی کمپلیکس میں صدر ایردوان نے خیر مقدم کیا۔

دونوں ممالک کے وفود کے تعارف کے بعد صدر ایردوان  اور لامین زین   نے ون ٹو ون مللاقات کی۔

صدر ایردوان اور وزیر اعظم زین نے ورکنگ ڈنر پر ملاقات کی جبکہ اس موقع پر وزیر خارجہ  حقان فیدان اور وزیر قومی دفاع یشار گیولر نے بھی شرکت کی تاہم اس ڈنر کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔



متعللقہ خبریں