ترک اسپیکر اسمبلی کی یو اے ای کے صدر سے ابو ظہبی میں ملاقات

ابوظہبی کے قصر الابہار میں النہیان  سے قرتلمش  کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

2095528
ترک اسپیکر اسمبلی کی  یو اے ای کے صدر سے ابو ظہبی میں ملاقات

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

ابوظہبی کے قصر الابہار میں النہیان  سے قرتلمش  کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسپیکر قرتلمش  نے ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی سطح پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں دوست اور برادر ممالک کے درمیان تعاون بہترین سطح پر ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ہر میدان میں اس میں مزید اضافہ ہو۔


 



متعللقہ خبریں