اسرائیل کی غزہ کے لیے انسانی امداد اور طبی سامان کی روک تھام کی مخالفت کرنی چاہیے: حقان فیدان

وزیر خارجہ حقان فیدان  ان خیالات کا اظہار  رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں اپنے ہم منصب لومینیتا اوڈوبیسکو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

2095796
اسرائیل کی غزہ کے لیے انسانی امداد اور طبی سامان کی روک تھام کی  مخالفت  کرنی چاہیے: حقان فیدان

وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے انسانی امداد اور طبی سامان کی روک تھام کو عالمی برادری کو کبھی بھی قبول نہیں کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ حقان فیدان  ان خیالات کا اظہار  رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں اپنے ہم منصب لومینیتا اوڈوبیسکو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

فیدان نے کہا کہ ترکیہ غیر جانبداری اور احتیاط سے مونٹریکس سٹریٹس کنونشن پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل، میں نے بلغاریہ کے دارالحکومت  صوفیہ میں پریس کانفرنس میں کہا تھا، اور میں آج پھر اسے دہرا رہا ہوں، ہم مونٹریکس پر بات کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔

وزیر فیدان نے کہا، "مونٹریکس کنونشن خطے کی سلامتی کی ضمانت کے طور پر کام کررہا  ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  ان کے رومانیہ کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران بلقان کی تازہ ترین پیش رفت اور مشرق وسطیٰ کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ اس نے اور ان کے ہم منصب نے غزہ میں ہونے والی بربریت اور ڈرامے اور اس سے لاحق خطرات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے عبوری حکم امتناعی کے فیصلے پر عمل درآمد کرے اور فوری طور پر مکمل جنگ بندی کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل نے غزہ کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کی ناکہ بندی ہفتوں سے جاری ہے، فیدان نے کہا کہ جو لوگ بمباری سے بچ گئے ہیں وہ بھوک اور وبائی امراض سے نبرد آزما ہیں۔

وزیر خارجہ فیدان  نے  کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد اور طبی سامان کی روک تھام کو عالمی برادری کو کبھی بھی قبول نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ افراد کھلے عام بمباری کی زد میں بھوک اور وبائی امراض سے مرنے کے لیے چھوڑے گئے ہیں۔ عالمی رائے عامہ کو ایک بار پھر مضبوطی سے متحرک ہو نے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں