ترکیہ: PKK کے خلاف 7 اضلاع میں آپریشن

موسم سرما کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے باہمی اجتماع کے سدّباب کے لئے 7 اضلاع میں "قہرمان لر۔47" آپریشن کیا گیا ہے: وزیر داخلہ علی یرلی قایا

2094540
ترکیہ: PKK کے خلاف 7 اضلاع میں آپریشن

ترکیہ میں موسم سرما کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے باہمی اجتماع کے سدّباب کے لئے 7 اضلاع میں "قہرمان لر۔47" آپریشن کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ماردین، بتلیس، شرناک، باتمان، تنجےلی اور  دیاربکر میں "قہرمان لر ۔47" آپریشن کیا گیا ہے۔ PKK کے سرمائی اجتماع کے سدّباب کے لئے کئے گئے اس آپریشن میں 174 سکیورٹی  و جینڈرمیری اہلکاروں سمیت، ڈرون طیاروں اور اطاق ہیلی کاپٹروں نے شرکت کی ہے۔

یرلی قایا کے مطابق" آپریشن میں 28 پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور کثیر تعداد میں راکٹ لانچروں، لانگ بیرل بندوقوں، دستی بموں اور 159 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے"۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے کہا ہے کہ "آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کی بنائی ہوئی کچھاروں کو، نشاندہی کے بعد ایک ایک کر کے، اندر موجود دہشت گردوں سمیت زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گی"۔



متعللقہ خبریں