ترکیہ اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے حکم امتناعی پر عمل درآمد کا منتظر

ترکیہ اس راہ میں ہر ممکنہ  تعاون اور خدمات ادا کرنےکے لیے تیار ہے

2094063
ترکیہ  اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے حکم امتناعی پر عمل درآمد کا منتظر

ترکیہ، فلسطینی عوام پر اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے حکم امتناعی پر عمل درآمد کی توقع رکھتا ہے۔

وزارت خارجہ نے کل غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں آئی سی جے کی طرف سے اعلان کردہ عبوری حکم امتناعی کے فیصلے کے حوالے سے  ایک بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ

"ہم توقع کرتے ہیں کہ غزہ میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں کے بارے میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی طرف سے آج اعلان کردہ عبوری حکم امتناعی کے فیصلے پر اسرائیل کی طرف سے فوری اور مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔"

مزید کہا گیا ہے کہ ترکیہ اس راہ میں ہر ممکنہ  تعاون اور خدمات ادا کرنےکے لیے تیار ہے۔

 



متعللقہ خبریں