ترکیہ کی قومی سلامتی پالیسی کو دہشت گردوں کے ذریعے نہیں بگاڑا جا سکتا، قومی سلامتی کونسل

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ قومی سلامتی کونسل  کے اجلاس کے بعد  ایک اعلامیہ  جاری کیا  گیا

2093794
ترکیہ کی قومی سلامتی پالیسی کو دہشت گردوں کے ذریعے نہیں بگاڑا جا سکتا، قومی سلامتی کونسل

قومی سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ کی پرعزم قومی سلامتی پالیسی کو دہشت گرد تنظیموں کے  بل بوتے  تیار کیے گئے منصوبوں سے  نقصان  نہیں پہنچایا جا سکتا ۔

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ قومی سلامتی کونسل  کے اجلاس کے بعد  ایک اعلامیہ  جاری کیا  گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ترکیہ صدی کے دوران ،  ترکیہ محور کے دائرہ کار میں،قومی سلامتی کے لیے اہم سیاسی، عسکری اور اقتصادی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور  2024 میں سامنا ہوسکنے کا احتمال ہونے والے  معاملات سمیت  اس فریم ورک کے اندر ہونے والی سرگرمیوں اور اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کونسل کو قومی اتحاد اور یکجہتی اور بقا کو درپیش ہر قسم کے خطرات بالخصوص دہشت گرد تنظیموں PKK/KCK، وائے پی جی، فیتو اور داعش کے خلاف اندرون و بیرون ملک عزم اور کامیابی کے ساتھ کی جانے والی کارروائیوں سے آگاہی کرائی گئی ہے ۔

"اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترکیہ کی  پر عزم طریقے سے  عمل درآمد کردہ  قومی سلامتی پالیسی کوپراجیکٹ  دہشت گرد تنظیموں  کے منصوبوں سے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے ملک کے لیے خطرات تشکیل دینے والی    تمام دہشت گرد تنظیموں اور ان کی شاخوں کو بین الاقوامی قانون سے حاصل ہمارے حقوق کے دائرے میں وقت اور جگہ سے قطع نظر ہدف بنانے کو جاری رکھنے  کی ایک بار پھر یاد دہانی کرائی گئی ہے۔"



متعللقہ خبریں