ترکیہ: صدر ایردوان کی جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا سے ملاقات

ترکیہ، اسرائیل  کے قرار واقعی سزا پانے کے لئے، بھرپور کوششیں کرے گا: صدر رجب طیب ایردوان

2093474
ترکیہ: صدر ایردوان کی جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا سے ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ، اسرائیل  کے قرار واقعی سزا پانے کے لئے، بھرپور کوششیں کرے گا۔

صدر ایردوان نے جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامافوسا کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں دونوں صدور نے فلسطین پر اسرائیلی حملوں، ترکیہ اور جنوبی افریقہ کے باہمی تعلقات  اور علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیالات کیا  ہے۔

صدر ایردوان نے ،فلسطین میں ارتکابِ نسل کشی کی وجہ سے، جنوبی افریقہ کی طرف سے  اسرائیل کے خلاف دائر کروائے گئے دعوے  پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

دعوی مرحلے کا جائزہ لیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ  اس برحق دعوے  کے بین الاقوامی قانون سے ہم آہنگ شکل میں مکمل ہونے اور انسانی جرائم کے مرتکب ملک اسرائیل کے قرار واقعی سزا پانے کے لئے بھرپور کوششیں کرے گا۔



متعللقہ خبریں