ترک قومی اسمبلی نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی منظوری دے دی

ترکیہ کے بعد سب کی نظریں،  نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کی منظوری  حاصل کرنا مقصود  ہونے والے ہنگری  پر  مرکوز ہیں

2092661
ترک قومی اسمبلی نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی منظوری دے دی

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پروٹوکول کی منظوری کے موزوں ہونے کا  بل ٹرکش گرینڈ نیشنل اسمبلی  کی جنرل اسمبلی میں منظور کر لیا گیا۔

پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں سویڈن کے شمالی  اٹلانٹک پیکٹ    (نیٹو)  میں شراکت  پر مبنی  پروٹوکول کی منظوری سے متعلق بل پر بحث کا عمل  مکمل ہو گیا۔

بحث کے  اختتام پر یہ بل ووٹنگ میں حصہ لینے والے ممبران اسمبلی میں سے 287 کے ووٹوں سے پاس ہو کر  قانونی شکل اختیار کر گیا۔ 55 اراکین نے اس  بل کے خلاف ووٹ دیا تو  4 اراکین نے "غیر جانبداری "  کا مظاہرہ کیا۔

ترکیہ کے بعد سب کی نظریں،  نیٹو میں سویڈن کی شمولیت کی منظوری  حاصل کرنا مقصود  ہونے والے ہنگری  پر  مرکوز ہیں۔

نیٹو پارلیمانی اسمبلی کے اسپیکر      میچل  سزسربا  ایکس سوشل میڈیا پر   نیٹو پارلیمانی اسمبلی کے ترک وفد کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا، "میں ہنگری کی قومی اسمبلی میں اپنے ہم منصبوں  شراکت کے عمل کو قلیل  مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے  میں معاونت کرنے  کی اپیل کا اعادہ کرتا ہوں۔"

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ وہ ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہنگری پر اس اعتماد کا اظہار کرتے ہیں کہ منظوری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

اسٹولٹن برگ نے اپنے تحریری بیان میں  کہا، "نیٹو کے تمام اتحادیوں نے ولنیئس میں سربراہی اجلاس میں سویڈن کو ہمارے اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دینے پر اتفاق کیا  تھا  اور سویڈن نے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ سویڈن کی رکنیت نیٹو کو مضبوط اور ہم سب کو  مزیدمحفوظ بنائے گی۔"

 



متعللقہ خبریں