ترک وزیر کی یو اے ای کے وزیر سرمایہ کاری امور سے انقرہ میں ملاقات

گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے توانائی کے معاہدوں کو ٹھوس شکل دینے  سے متعلق ایک  روڈ میپ پر تبادلہ خیال

2092379
ترک وزیر کی یو اے ای کے وزیر سرمایہ کاری امور سے انقرہ میں ملاقات

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بائراکتار  نے متحدہ عرب امارات کے وزیر سرمایہ کاری محمد حسن الا صویدی کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر بائراکتار نے ایکس سوشل میڈیا  پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت انقرہ میں الا صویدی  سے  مذاکرات کیے ہیں۔

وزیر بائراکتار  کا کہنا ہے کہ "ہماری ملاقات  میں گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے توانائی کے معاہدوں کو ٹھوس شکل دینے  سے متعلق ایک  روڈ میپ پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ہم توانائی کے شعبے میں نئے منصوبوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے، اور مل کر اپنے علاقائی تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ "

 



متعللقہ خبریں