"ہم جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی میں پہلے انسانی خلائی مشن کے ساتھ قدم رکھ رہے ہیں۔" ترک صدر

ہم جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی یعنی ترکیہ  صدی   میں پہلی بار سر انجام دیے گئے  انسانی خلائی  پروگرام  کے ساتھ   قدم رکھ رہے ہیں

2090709
"ہم جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی میں پہلے انسانی خلائی مشن کے ساتھ قدم رکھ رہے ہیں۔" ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی میں پہلے انسانی خلائی مشن کے ساتھ قدم رکھ رہے ہیں۔"

صدر ایردوان نے قومی خلائی پروگرام کے پہلے مرحلے " پہلا انسانی خلائی مشن " کے دائرہ کار میں ایک ویڈیو پیغام جاری  کیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم سب ایک تاریخی لمحے  کی گواہی دے رہے ہیں۔ ہم ایک ایسے دور سے گز رہے ہیں  جب ہمارا مشترکہ فخر  عروج پر پہنچا ہے۔ ہم جمہوریہ ترکیہ کی دوسری صدی یعنی ترکیہ  صدی   میں پہلی بار سر انجام دیے گئے  انسانی خلائی  پروگرام  کے ساتھ   قدم رکھ رہے ہیں۔ سائنسی  تاریخ میں منفرد خدمات  فراہم کرنے والی ایک تہذیب کے وارث کے طور پر ہم تاریخ میں اس مشن کو دوبارہ انجام دینے کے لیے ایک بہت ہی اہم نئی شروعات کر رہے ہیں۔ " اپنی آنکھوں کی چمک  کے ساتھ بلندیوں کی جانب دیکھنےوا لے ہمارے نوجوانوں    اور  اپنے بلند  خواب و خیال   کے مالک ہمارے بچوں کے لیے وسیلہ الہام  بننے کی خاطر ہم نے  پہلی بار  اپنے ایک شہری کو خلا میں بھیجا  ہے۔

ترکیہ کے پہلے خلا نورد الپیر گیزیر آوجی  کے سوار  ہونے والی  اسپیس ایکس خلائی شٹل  کو  متحدہ امریکہ کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے  ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات  12 بجکر 49 منٹ  پر کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ یہ گاڑی لانچنگ کے 36 گھنٹے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک  پہنچ جائے گی۔



متعللقہ خبریں