صدر ایردوان کے زیر قیادت اجلاس،ملکی سلامتی پرغور

صدر ایردوان کی زیر صدارت کل ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ خاقان فیدان، وزیر داخلہ علی یرلیکایا، وزیر قومی دفاع یشار گولیر، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک، خفیہ ایجنسی  کے ڈائریکٹر ابراہیم کالن اور دیگر  اعلی  حکام نے شرکت کی

2088360
صدر ایردوان کے زیر قیادت اجلاس،ملکی سلامتی پرغور

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں استنبول  دولما باھچےمیں سلامتی اجلاس منعقد ہوا۔

صدر ایردوان کی زیر صدارت کل ہونے والے اجلاس میں وزیر خارجہ خاقان فیدان، وزیر داخلہ علی یرلیکایا، وزیر قومی دفاع یشار گولیر، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک، خفیہ ایجنسی  کے ڈائریکٹر ابراہیم کالن اور دیگر  اعلی  حکام نے شرکت کی۔

شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخر الدین التون اور صدر کے  خارجہ پالیسی اور سلامتی مشیر عاکف چغتائی قلیچ نے شرکت کی۔

بند کمرے میں  ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔

سربراہی اجلاس کے بعد جاری بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کا پیغام دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں  پنجہ کلیدآپریشن کے علاقے پر غدارانہ حملے کے بعد کی گئی فضائی کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 دہشت گردوں کو  ہلاک کر دیا گیا ۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکیہ یقینی طور پر کسی بھی بہانے یا وجہ سے اپنی جنوبی سرحدوں کے ساتھ دہشتگردی  کی  اجازت نہیں دے گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں