اسرائیلی وزیر خارجہ کے 'نام نہاد آرمینیائی نسل کشی' کے دعوے پر ترکیہ کا ردعمل

"اسرائیلی حکومت کے ارکان کی جانب سے اپنے کیے گئے جرائم سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔"

2088242
اسرائیلی وزیر خارجہ کے 'نام نہاد آرمینیائی نسل کشی' کے دعوے پر ترکیہ کا ردعمل

اسرائیلی وزیر خارجہ کے 'نام نہاد آرمینیائی نسل کشی' کے دعوے پر ترکیہ کا ردعمل...

دفتر خارجہ کے ترجمان اونجو کیچیلی  نے اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کے نام نہاد آرمینیائی نسل کشی کے دعووں کے حوالے سے کہا کہ  "اسرائیلی حکومت کے ارکان کی جانب سے اپنے کیے گئے جرائم سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔"

اونجو کیچیلی  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کی نام نہاد آرمینیائی نسل کشی  پوسٹ  کے حوالے سے ایک تحریری بیان دیا۔

کیچیلی  نے کہا کہ غزہ میں تباہی کی اصل وجہ اسرائیلی قبضہ، اسرائیل کی توسیع پسندانہ ذہنیت اور انسانی حقوق، بین الاقوامی قانون اور اخلاقی اصولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے والے اقدامات ہیں۔

"ہمیں ان خبروں پر بہت تشویش ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم نسل کشی کی سطح پر پہنچ چکے ہیں، اور ہم بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے 1948 کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات پر مبنی مقدمے کی قریب سے پیروی کر رہے ہیں۔اسرائیلی حکومت کے ارکان  کی  اپنے  سر زد کردہ جرائم سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔



متعللقہ خبریں