ترک خفیہ ایجنسی کا آپریشن، داعش کا نام نہاد کارندہ عبداللہ الجندی شام سے زندہ گرفتار

ترک خفیہ ایجنسی  نے دہشت گرد تنظیم داعش کے نام نہاد ذمہ دار عبداللہ ال جندی  کو گرفتار کر لیا، جو شام کے شہر حلب میں فرات  ڈھال اور شاخ  زیتون  آپریشن کے علاقے میں ترک حفاظتی قوتوں کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا تھا

2082725
ترک خفیہ ایجنسی کا آپریشن، داعش کا نام نہاد کارندہ عبداللہ الجندی شام سے زندہ گرفتار

ترک خفیہ ایجنسی  نے دہشت گرد تنظیم داعش کے نام نہاد ذمہ دار عبداللہ ال جندی  کو گرفتار کر لیا، جو شام کے شہر حلب میں فرات  ڈھال اور شاخ  زیتون  آپریشن کے علاقے میں ترک حفاظتی قوتوں کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

حفاظتی  ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، خفیہ ایجنسی  نے طے کیا کہ عبداللہ ال  جندی ،جس کی عرفیت  "خطاب المہاجر" ہے، جو داعش کا نام نہاد لیڈر ہے، شام میں ترک حفاظتی قوتوں  کی گاڑیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

آپریشن فرات   ڈھال کے علاقے میں ترک خفیہ ایجنسی  اور شام کی قومی فوج  کے زیر قیادت  مقامی حفاظتی قوتوں  کے آپریشن کے دوران دہشت گرد الجندی کو زندہ پکڑ لیا گیا۔

اپنے بیان میں، الجندی نے اعتراف کیا کہ داعش فرات ڈھال اور شاخ زیتون  آپریشن کے علاقے میں ترک حفاظتی قوتوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ارکان اس تناظر میں وقتاً فوقتاً جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں، الجندی نے تنظیم کے ان ارکان کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں جو اس کارروائی کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اس آپریشن کے ساتھ داعش کے ایکشن پلان کو بے نقاب کیا گیا، تنظیم کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، اور بڑی تعداد میں تنظیم سے تعلق رکھنے والا ڈیجیٹل مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں