کل اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے ہمارے شہدا کا بدلہ لے لیا گیا ہے، صدر ایردوان

ہم دہشت گردی کے خاتمے کی اپنی حکمت عملی کو اس کے منبع پر اس وقت تک نافذ کرتے رہیں گے جب تک کہ آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا

2080032
کل اپنی جانوں سے ہاتھ  دھو بیٹھنے والے ہمارے شہدا کا بدلہ لے لیا گیا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا  ہےکہ پنجہ  آپریشن کے علاقے اور شمالی شام میں اب تک 12 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔

ایردوان نے استنبول لطفی کردار انٹرنیشنل کانگریس اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ "صدی کی تبدیلی استنبول پروگرام " سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ " کل شمالی عراق میں   علیحدگی پسند غداروں کے حملے میں شہید ہونے والے  ہمارے فوجی جوانوں کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔ ہمارے فوجیوں کا خون  رائیگاں نہیں گیا ،  علیحدگی پسند نیچ لوگوں   کا اس خون کا بدلہ لیا گیا ہے۔ "

جناب ایردوان نے بتایا کہ  پنجہ آپریشن کے ذریعے شمالی شام  میں ابتک 12 دہشت گردوں کو غیر فعال  بنایا  گیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کی اپنی حکمت عملی کو اس کے منبع پر اس وقت تک نافذ کرتے رہیں گے جب تک کہ آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، اور ترکیہ کسی بھی قیمت پر عراق یا شام کے شمال میں دہشت گرد تنظیم کے ڈھانچے کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔



متعللقہ خبریں