ترکیہ: PKK کے زیرِ استعمال 14 اہداف تباہ، کثیر تعداد میں دہشت گرد ہلاک

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رہے گی: ترکیہ وزارت دفاع

2079158
ترکیہ: PKK کے زیرِ استعمال 14 اہداف تباہ، کثیر تعداد میں دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمالی علاقوں غارا، ہاکرک اور قندیل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے زیرِ استعمال 14 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع کے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں عراق کے شمال میں کئے گئے فضائی آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہماری فضائیہ نے، عراق کے شمال علاقوں غارا، ہاکرک اور قندیل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیرِ استعمال،14 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ فضائی آپریشن کے ذریعے  تباہ کئے گئے غاروں پناہ گاہوں اور ڈپووں میں تنظیم کے سرغنہ بھی موجود تھے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "آپریشن میں زیادہ تر مقامی و ملّی ایمونیشن استعمال کیا گیا اور کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ" دہشت گردی کے خلاف جدوجہد آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رہے گی"۔



متعللقہ خبریں