ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش کی کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد ال کی وفات پر تعزیت

قرطولموش نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعل سے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملاقات کی اور شیخ نواف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

2078088
ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش کی کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد ال کی وفات پر تعزیت

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش  نے نئے امیر شیخ میشل الاحمد ال کبیر الصباح سے ملاقات کی اور کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد ال کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش  نے گزشتہ روز کویت کا تعزیتی دورہ کیا۔

قرطولموش نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعل سے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملاقات کی اور شیخ نواف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش   نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں، جہاں ہم کویت کے امیر شیخ نواف کی وفات پر پہنچے ہیں ،  ہم نے اپنے صدر، اپنی اور اپنی قوم کی جانب سے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم  اللہ تعالی سے  مرحوم شیخ نواف کی مغفرت فرما نے  اور  ریاست کویت کے نئے امیر شیخ مشعل کے لیے عظیم کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔



متعللقہ خبریں