ترکیہ کی اسرائیل کی  جینن مہاجر کیمپ  میں اشتعال  انگیزی پرشدید مذمت

خطے کو  مزید پُر تشدد واقعات کی نہیں بلکہ  امن  و امان  کے ماحول کی اشد ضرورت ہے

2077070
ترکیہ کی اسرائیل کی  جینن مہاجر کیمپ  میں اشتعال  انگیزی پرشدید مذمت

ترکیہ نے اسرائیل کی  جینن مہاجر کیمپ  میں اشتعال  انگیزی پرشدید مذمت کی ۔

دفترِ خارجہ  کے ترجمان اونجو کیچے لی  نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ"ہم اسرائیلی فوجیوں کے اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہیں جنہوں نے جنین  مہاجر کیمپ پر دھاوا بولا اور وہاں ایک مسجد میں گھس کر عبادت گاہ کے تقدس کو پامال کیا۔"

کیچے لی   نے اس طرف توجہ مبذول کرائی کہ  خطے کو  مزید پُر تشدد واقعات کی نہیں بلکہ   امن  و امان  کے ماحول کی اشد ضرورت ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر چھاپے کے دوران ایک مسجد پر قبضہ کر لیا اور ان میں سے ایک نے محراب  جے  سامنے مائیکروفون اٹھا کر یہودیوں کی دعا پڑھی تھی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ مسجد کے اسپیکرز سے یہودیوں کی دعا گونج رہی تھی جب کہ کچھ اسرائیلی فوجی ہنسی مذاق کر  رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے ان تصاویر کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 



متعللقہ خبریں