ترکیہ: امریکہ کے ویٹو سلامتی کونسل کے اختیار پر مہلک ضربیں لگا رہے ہیں

امریکہ کے ویٹو، غزّہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان، فوری فائر بندی  کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے چاہیئں: احمد یلدز

2134446
ترکیہ: امریکہ کے ویٹو سلامتی کونسل کے اختیار پر مہلک ضربیں لگا رہے ہیں

ترکیہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ  میں فلسطین کی مکمل رکنیت  درخواست کے ساتھ  ہمارا تعاون غیر متزلزل ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا۔

ترکیہ کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ سفیر احمد یلدز نے فلسطین کی رکنیت درخواست  پر امریکی ویٹو  کی وجہ سے منعقدہ جنرل اجلاس سے خطاب کیا ہے۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم فلسطین کی مکمل رکنیت درخواست کے ساتھ ترکیہ کے غیر متزلزل تعاون کی تصدیق کرتے اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو تسلیم کر کے مسئلہ فلسطین پر فوری غور شروع کیا جائے"۔

یلدز نے کہا ہے کہ" ترکیہ کو یقین ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں استعمال کیا گیا ویٹو، فلسطینی عوام کے جائز مطالبات  کے، راستے کا پتھر نہیں بنے گا۔ یہ صورتحال، غزّہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ، فوری فائر بندی  کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے"۔

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے احمد یلدز نے کہا ہے کہ "گذشتہ ہفتے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک 'امریکہ' کا ویٹو بین الاقوامی برادری میں فلسطینی عوام کے حق کو ایک دفعہ پھر مسترد کئے جانے کا سبب بنا ہے۔  اس ویٹو کے ساتھ نہ صرف فلسطینی عوام کے ارادے کو بلکہ سلامتی کونسل کے دیگر اراکین کے مثبت ووٹوں کو بھی غیر معتبر کر دیا گیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اس وقت فلسطین میں جاری دائروی تشدد  کے توڑ کا واحد راستہ مسئلے کا دو حکومتی حل ہے۔ بار بار استعمال کئے جانے والے ویٹو اقوام متحدہ کے اداراتی اصول و قواعد پر اور، عالمی امن و سلامتی کے دفاع  کے معاملے میں، سلامتی کونسل کے اختیار پر مہلک ضربیں  لگا رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں