ترکیہ: خفیہ ایجنسی کا آپریشن، گرین کیٹیگری میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

ترکیہ خفیہ ایجنسیMIT نے  مسلح ڈرون آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کی سرغنہ صباحت اورمان لی کو غیر فعال کر دیا ہے

2076601
ترکیہ: خفیہ ایجنسی کا آپریشن، گرین کیٹیگری میں مطلوب دہشت گرد ہلاک

ترکیہ خفیہ ایجنسیMIT نے  مسلح ڈرون آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کی ،گرین کیٹیگری میں مطلوب اور میٹروپول شہروں میں حملوں کے احکامات دینے والی سرغنہ، صباحت اورمان لی کو غیر فعال کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق MIT، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے اراکین کی کاروائیوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہے اور ان کے سدّباب کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس دائرہ کار میں جاری کوششوں سے ، دہشت گرد تنظیم کے خواتین گروپ KJCK کے 18 اراکین میں سے "مزگین گوئی" کوڈ نیم والی نام نہاد سرغنہ 'صباحت اورمان لی'  کےترکیہ کے جنگلات میں آگ لگانےا ور شہروں میں لوٹ مار کے لئے KJCK کی اراکین کو احکامات دینے کی، نشاندہی ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق MIT کی فیلڈ کاروائیوں کے نتیجے میں گرین لسٹ میں مطلوب دہشت گرد اورمان لی کو  حالتِ حرکت کے دوران مسلح ڈرون آپریشن  کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔  



متعللقہ خبریں