پُرانصاف دنیا کا قیام ممکن ہے لیکن امریکہ کے ساتھ یہ ممکن نہیں، صدر ایردوان

"اسلامو فوبیا اور زینو فوبیا، جو مغربی معاشروں کو زہر آلود  بیل کی طرح گھیرے  میں لیے ہوئے ہیں، انسانی حقوق کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ہیں۔"

2074604
پُرانصاف دنیا کا قیام ممکن ہے لیکن امریکہ کے ساتھ یہ ممکن نہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ پُر انصاف دنیا  کا قیام ممکن ہے لیکن یہ عمل متحدہ امریکہ کے ساتھ ممکن  نہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں " حقوق ِ انسانی کا عالمی دن  انسانی چہرے" کے زیر عنوان  ایک  پروگرام سے خطاب کیا۔

یہ یاد دلاتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ 75 سال قبل بڑی امیدوں کے ساتھ اپنایا گیا تھا، ایردوان نے کہا، "اگرچہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم نہیں کر سکا، لیکن ہم اس اعلامیہ کو انسانیت کی با وقار جدوجہد کے سنگِ میل  کے طور پر دیکھتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ"اس کے باوجود یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن مناتے ہیں، لیکن  دنیا کے کئی حصوں میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔"

"اسلامو فوبیا اور زینو فوبیا، جو مغربی معاشروں کو زہر آلود  بیل کی طرح گھیرے  میں لیے ہوئے ہیں، انسانی حقوق کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ہیں۔"

جناب ایردوان نے کہا کہ آج جس جگہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے وہ غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقے ہیں،  " 7 اکتوبر سے غزہ کےعوام  کے تمام حقوق بالخصوص ان کی زندگیوں کو قابض اسرائیلی افواج بڑی  لاپرواہی  اور بے دریغی سے  تباہ کررہی ہیں ۔"

صدر ایردوان نے کہا کہ غزہ میں قتل عام کرنے والوں کو بالآخر بین الاقوامی عدالتوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں "غزہ میں جنگ بندی" کے امریکی ویٹو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا:"دراصل، ایک منصفانہ دنیا ممکن ہے، لیکن امریکہ کے ساتھ نہیں۔ کیونکہ امریکہ اسرائیل کی صف میں شامل  ہے۔"



متعللقہ خبریں