ترکیہ کے کاربن کے اخراج میں کمی کا فیصلہ : قدرتی وسائل کے وزیر بائراکتار

وزیر بائراکتار نے پینل کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس کا عنوان "نیٹ زیرو ایمیشن کے نئے اہداف: شمسی، ہوا اور سمارٹ گرڈز کے ساتھ ترکیہ کو تبدیل کرنا" کے عنوان سے عالمی بینک کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس (COP28) کے دائرہ کار میں ہے

2072487
ترکیہ کے کاربن کے اخراج میں کمی کا فیصلہ : قدرتی وسائل کے وزیر بائراکتار

ترکیہ کے کاربن کے اخراج میں کمی کے منصوبے کے بارے میں توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر بائراکتار  نے کہا ہے کہ 2024-2030 کے سالوں پر محیط دوسرے انرجی ایفیشنسی ایکشن پلان کے دائرہ کار کے اندر، ہم اپنے اخراج کو کل 100 ملین ٹن تک کم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر بائراکتار نے پینل کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جس کا عنوان "نیٹ زیرو ایمیشن کے نئے اہداف: شمسی، ہوا اور سمارٹ گرڈز کے ساتھ ترکیہ کو تبدیل کرنا" کے عنوان سے عالمی بینک کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس (COP28) کے دائرہ کار میں ہے۔

انہوں نے اپنے  پیغام میں ترکیہ کے دوسرے انرجی ایفیشنسی ایکشن پلان کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا کہا کہ ہم نے 2024-2030 کے دوسرے انرجی ایفیشنسی ایکشن پلان کے دائرہ کار میں اپنے اخراج کو کل 100 ملین ٹن تک کم کرنا ہے۔ یہ سچ ہے کہ یہ منصوبہ بڑا مشکل ہے اور  ہمیں سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے۔ تاہم،ہم اپنے اہداف کو حاصل کرنے  پر یقین رکھتے ہیں اور   یہ سب بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کرکرنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں