دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جار۵ی ہیں: وزیر داخلہ  علی یرلی قایا

وزیر داخلہ  یرلی قایا  نے اس اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں گزشتہ 180 دنوں میں کی گئی کارروائیوں کے بارے میں  میڈیا کو مختلف نمائندوں  کو معلومات فراہم کی  ہیں

2072768
دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جار۵ی ہیں: وزیر داخلہ  علی یرلی قایا

وزیر داخلہ  علی یرلی قایا  نے کہا ہے کہ  یکم جون سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں میں 609 دہشت گرد، جن میں سے 37 نام نہاد اعلیٰ سطح کے دہشت گرد تھے، کو غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ  یرلی قایا  نے اس اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں گزشتہ 180 دنوں میں کی گئی کارروائیوں کے بارے میں  میڈیا کو مختلف نمائندوں  کو معلومات فراہم کی  ہیں ۔

یر لی قایا نے کہا  ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے خلاف 13 ہزار 641 آپریشن کیے گئے، جن میں سے 1973 شہروں میں اور 11 ہزار 668 دیہی علاقوں میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائیوں کے دوران، 502 دہشت گردوں کو غیر فعال  کیا گیا، جن میں 53 ہلاک، 363 زندہ، 4 زخمی، اور 82 نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO) کے خلاف جنگ عزم کے ساتھ جاری ہے، یرلی قایا نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں کی گئی 728 کارروائیوں میں 98 دہشت گردوں کو غیر فعال  کیا گیا، اور حراست میں لیے گئے 1254 مشتبہ افراد میں سے 317 کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں میں 9 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا، یرلی قایا  نے کہا کہ اندرونی سلامتی کی کارروائیوں میں غیر فعال  ہونے والے غداروں میں سے کل 37 نام نہاد اعلیٰ سطح کے دہشت گرد تھے، جن میں سے 3 سرخ کیٹرگری ، ایک گرین کیٹیگری دس  نارنجی کیٹیگری میں  اور 23  گرے کیٹیگری میں 23آتے ہیں۔



متعللقہ خبریں