ترک ڈاکربوسنیا ہرزِ گوینا میں

بوسنیا  ہرزیگوینا کے 60 سے زیادہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد نے بوسنیا  ہرزیگووینا کی فیڈریشن کی وزارت صحت، ترک اعضاء کی پیوند کاری فاؤنڈیشن اور ترکیہ کی انتہائی نگہداشت کے ماہرین کی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ تربیتی پروگرام میں شرکت کی

2071995
ترک ڈاکربوسنیا ہرزِ گوینا میں

بوسنیا  ہرزیگوینا کے دارالحکومت سرائیوو میں "عمومی انتہائی نگہداشت کی تربیت اور اعضاء کا عطیہ" کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں ترک ڈاکٹروں نے بوسنیا اور ہرزیگوینا سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔

بوسنیا  ہرزیگوینا کے 60 سے زیادہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد نے بوسنیا  ہرزیگووینا کی فیڈریشن کی وزارت صحت، ترک اعضاء کی پیوند کاری فاؤنڈیشن اور ترکیہ کی انتہائی نگہداشت کے ماہرین کی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

ترک آرگن ٹرانسپلانٹیشن فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر  ایوب قہوہ جی  نے کہا کہ انہوں نے بوسنیا ہرزیگوینا میں تکنیکی آلات اور نظام کے آپریشن کو بہتر بنانے کی ضرورت کی نشاندہی کی اور کہا، "ترکیہ اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری میں مہارت رکھتا ہے  اور  ہمارے پاس کئی سالوں کا تجربہ ہے۔

قہوہ جی  نے کہا کہ  اعضاء کے عطیہ اور پیوند کاری کے حوالے سے قانونی ڈھانچہ بلقان ممالک میں تیار کیا جانا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ  معاشرے میں اعضاء کے عطیہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں