شمالی عراق میں آپریشن،مہمت اکین نامی دہشتگرد ہلاک

ترک خفیہ ایجنسی کے پنجہ آپریشنز کے سلسلے میں شمالی عراق میں ترک مسلح فوج کےایک اڈے پر حملے کی تیاری میں مصروف  پی کےکے کے دہشتگرد مہمت اکین عرف ہارون اگید کو ہلاک کر دیا گیا ہے

2071039
شمالی عراق میں آپریشن،مہمت اکین نامی  دہشتگرد ہلاک

  ترک خفیہ ایجنسی کے پنجہ آپریشنز کے سلسلے میں شمالی عراق میں ترک مسلح فوج کےایک اڈے پر حملے کی تیاری میں مصروف  پی کےکے کے دہشتگرد مہمت اکین عرف ہارون اگید کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 حفاظتی ذرائع کے مطابق، شمالی عراق کے علاقے آواشین میں  دہشتگردوں کو  تخریب کاری کی تربیت دینے والا دہشت گرد  مہمت اکین  ترک مسلح افواج کے ہاتھوں سے نہ بچ سکا ۔

 بتایا گیا ہے کہ  اس دہشتگرد کے خلاف ترک ضلع ادانہ کی عدالت  نے مسلح دہشتگرد تنظیم کا رکن ہونے کے جرم میں وارنٹ جاری کر رکھے تھے جو کہ شمالی عراق میں ترک فوج کے جاری پنجہ آپریشنز کےحامل علاقے میں واقع ایک  فوجی اڈے پر حملے کی تیاریوں میں تھا۔

اس دہشتگرد کو  ترک خفیہ ایجنسی نے ایک  آپریشن میں منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں