صدر رجب طیب ایردوان کا مسلم امہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور اتحاد و یکجہتی کا پیغام

میری  دعا ہے  کہ ہمارے بھائی جو ہر روز مصائب، مظلوم اور قتل عام کا شکار ہیں یہ جلد از جلد ، امن، سلامتی اور استحکام  سے ہمکنار ہوں

2153291
صدر رجب طیب ایردوان کا مسلم امہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد اور اتحاد و یکجہتی کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا۔

ایردوان نے عید الاضحی کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور کہا کہ"میں آپ کو تہہ دل سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ مقدس ایام ہماری قوم، مسلم امہ  اور پوری انسانیت کے لیے بھلائی  کا وسیلہ ثابت ہوں۔"

صدر ایردوان نے اسرائیلی بربریت کے شکار غزہ کے عوام  کو  عید کا پیغام  دیا ہے۔

ایردوان نے کہا کہ "میں اپنے بھائیوں کو تہہ دل سے عید الاضحی کی مبارکباد دیتا ہوں جو غزہ میں نسل کشی اسرائیل کے مظالم کا شکار ہیں، میری  دعا ہے  کہ ہمارے بھائی جو ہر روز مصائب، مظلوم اور قتل عام کا شکار ہیں یہ جلد از جلد ، امن، سلامتی اور استحکام  سے ہمکنار ہوں۔"

ایردوان نے کہا کہ غزہ کو ہماری  امداد 55 ہزار ٹن سے تجاوز کر چکی ہے اور یاد دلایا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی لین دین بند کر دیا گیا ہے۔

ریاستِ فلسطین  کو تسلیم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں  جا ری ہونے کا اظہار کرتے ہوئے  صدر ایردوان  نے بتایا کہ"صہیونی نیٹ ورک کے تمام تر دباؤ کے باوجود، ہم ہر پلیٹ فارم پر عدل، انصاف اور امن کا دفاع کرتے ہیں، ہم حوصلے کے ساتھ حق کا نعرہ لگانے سے نہیں ہچکچاتے۔ بچوں کے قاتل اسرائیل اور اس کے حامیوں کی تمام تر بربریت کے باوجود انشااللہ فتح فلسطینی عوام کے قدم چومے گی۔"

صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بھی ذکر کرتےہوئے کہا:"دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی تاریخی کامیابی پر  کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا  ہر گز نا ممکن  ہے۔40 سالوں سے کسی  جونک  کی طرح ہماری قوم کا خون اور وسائل چوسنے والی علیحدگی پسند دہشت گردی کی لعنت کو ختم  کرنے تک ہم اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔"

 



متعللقہ خبریں