نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس ،فیدان کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ  خاقان  فیدان نے بیلجیم میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس میں غزہ کی تازہ ترین پیش رفت اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا

2070019
نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس ،فیدان کی امریکی ہم منصب سے ملاقات
fidan stoltenberg.jpg

وزیر خارجہ  خاقان  فیدان نے بیلجیم میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔

وزارت کے ایکس سوشل میڈیا  پر پوسٹ کے مطابق، فیدان نے برسلز میں ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال جون  میں  نیٹو    قیام  کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں  جبکہ  اس  ملاقات کے دوران غزہ کی تازہ ترین پیش رفت اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی  امور  خارجہ کے مطابق، بلنکن نے کہا کہ جب وہ چند ہفتے قبل انقرہ میں تھے تو ان کی فیدان کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی اور وہ آج بھی ایسی ہی اچھی ملاقات کی توقع رکھتے ہیں۔

بلنکن نے نشاندہی کی کہ ہر کوئی غزہ کے بحران پر کام کر رہا ہے جبکہ یہاں نیٹو اجلاس میں بہت سے مسائل ہیں جن میں سویڈن کی رکنیت بھی شامل ہے، ہمارے پاس بہت سے دیگر مسائل ہیں نیز، یوکرین کے خلاف روس کے  حملے بھی جاری ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ وہ ان مسائل پر اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے لئے کافی  شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا میں نیٹو کے ایک اہم اور قابل قدر اتحادی ترکیہ کے ساتھ ہمارے تعاون کا بھی شکر گزار ہوں.

وزیر فیدان نے بھی بتایا کہ وہ نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج برسلز میں تھے،  انہو ں نے کہا کہ ہمارے سامنے بہت اہم مسائل ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم سب  کافی کھلے انداز میں بات چیت کریں گے۔ ہم واقعی اپنی دوستی اور تعاون کی قدر کرتے ہیں۔

فیدان نے آج ہونے والے اجلاس سے قبل نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ژانز اسٹولٹن برگ سے بھی ملاقات کی۔

 



متعللقہ خبریں