ترکیہ اور روس کے مشترکہ منصوبوں پر انقرہ میں بات چیت

بائراکتار  نے روسی-ترک مشترکہ اقتصادی کمیشن کے باقاعدہ اجلاس میں شرکت کے لیے دارالحکومت انقرہ میں موجود نوواک سے ملاقات کی

2068702
ترکیہ اور روس کے مشترکہ منصوبوں پر انقرہ میں بات چیت

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیرالپ ارسلان بائراکتار نے روسی  نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ دونوں ممالک کے توانائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بائراکتار  نے روسی-ترک مشترکہ اقتصادی کمیشن کے باقاعدہ اجلاس میں شرکت کے لیے دارالحکومت انقرہ میں موجود نوواک سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے توانائی تعاون کے حوالے سے مختلف امور بالخصوص آک قویو نیوکلیئر پاور پلانٹ اور ترکیہ میں قائم کیے جانے والے قدرتی گیس کے مرکز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں