حلال مصنوعات اور خدمات کی مانگ میں اضافہ ان کے صاف اور صحتمند ہونے کی بدولت ہے، صدر ایردوان

"آج، عالمی حلال  منڈی خوراک، سیاحت، کاسمیٹکس اور فنانس جیسے شعبوں میں 5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کے مجموعی حجم کو پہنچ چکی ہے ۔"

2068717
حلال مصنوعات اور خدمات کی مانگ میں اضافہ ان کے صاف اور صحتمند ہونے کی بدولت ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مصدقہ حلال مصنوعات اور خدمات کی مانگ میں اضافہ ان  مصنوعات کے صاف ستھرے  اور صحت مند ہونے سمیت  مسلمانوں کی ترجیح  ہونے کی بدولت ہوا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں منعقدہ نویں عالمی حلال سربراہی اجلاس کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی اور کورونا وبا کی وجہ سے خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہر قدم کو حکمت  عملی   اہمیت کی نگاہ سے دیکھنے کا ذکر کرنے والے  ایردوان نے کہا:"مجھے یقین ہے کہ حلال سربراہی اجلاس، جس میں10 ہزار غیر ملکی مہمانوں سمیت تقریباً 40 ہزار مہمانوں کی میزبانی کی جائے گی ، اسلامی ممالک کے غذائی تحفظ کو مضبوطی دلائے گا۔"

صدر نے کہا کہ مصدقہ حلال مصنوعات اور خدمات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ مصنوعات صاف ستھری اور صحت مند ہیں اور مسلمانوں کی طرف سے پسند کی جاتی ہیں۔"آج، عالمی حلال  منڈی خوراک، سیاحت، کاسمیٹکس اور فنانس جیسے شعبوں میں 5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کے مجموعی حجم کو پہنچ چکی ہے ۔"

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ مصدقہ حلال  مصنوعات اور خدمات تک صارفین کی رسائی کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی تجارت میں حلال مصنوعات اور خدمات کی گردش کو آسان بنانے کے لیے سرٹیفیکیشن اور معیاری کاری دونوں بہت اہم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بطور ترکیہ ہم نے حلال ایکریڈیٹیشن ایجنسی  قائم کرتے ہوئے   اس مسئلے کو اہمیت دینے کا مظاہرہ کیا ہے ۔ "ہمیشہ اپنے ادارے اور اس کی سرگرمیوں  میں تعاون کرتے ہوئے، ہم حلال سیکٹر کو ملک میں مستحق حیثیت  دلانے کا موقع فراہم کریں گے۔"



متعللقہ خبریں