ترکیہ کی سالمن مچھلی کی برآمدات میں اضافہ

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین صفت کالیونجو  نے کہا ہے کہ  خطے سے 18 ممالک کو 21 ہزار 890 ٹن ترک سالمن مچھلی  برآمد کی گئی ہے

2068140
ترکیہ کی سالمن مچھلی کی برآمدات میں اضافہ

سال کے 10 مہینوں میں مشرقی بحیرہ اسود سے ترک سالمن  مچھلی کی برآمدات 133 ملین 220 ہزار 467 ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین صفت کالیونجو  نے کہا ہے کہ  خطے سے 18 ممالک کو 21 ہزار 890 ٹن ترک سالمن مچھلی  برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس برآمد سے 133 ملین 220 ہزار 467 ڈالر کی آمدنی ہوئی، کالیونجو نے بتایا کہ برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 69 فیصد اور مالیت میں 44 فیصد اضافہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ہوا، جب 92 ملین 503 ہزار 821 ڈالر کی مدنی حاصل کی گئی ۔

کالیونجو  نے کہا کہ  روسی فیڈریشن ترکیہ کے سالمن  مچھلی کی برآمدات میں  سر فہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک سالمن مچھلی  ہمارے خطے سے سال کے 10 مہینوں میں 18 ممالک کو فروخت  کی گئی ۔ روسی فیڈریشن، ویتنام اور بیلاروس وہ 3 ممالک تھے جہاں سب سے زیادہ سالمن مچھلی  فروخت ہوئی  ہے ۔ اس عرصے میں روسی فیڈریشن کو 94 ملین 826 ہزار 603، ویتنام اور بیلاروس کو 25 ملین 423 ہزار 215 "یا 5 لاکھ 205 ہزار 302 ڈالر مالیت کا سالمن  مچھلی برآمد کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں